رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ تاجر برادری قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،رائیونڈ سٹی میں بلدیاتی پینل کا سیٹ اپ بھی اسی بات کے پیش نظر تشکیل دیا گیا ،صدر انجمن تاجران میاں مبشر حسین نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی بات کی ،اس لئے ان کو چیئرمین یونین کونسل منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ،وہ کھوکھر پیلس میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ وہ تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ملک کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے اضافی وسائل پیدا کرنا ہوں گے ،جس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہے ۔