لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے پرانا مجسٹریسی نظام بہتر اور موثر تھا۔ یہ تجویز اعلیٰ سول حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پیش کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے چند اہم رہنما اس بات کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ پرانے مجسٹریسی نظام کو بحال کر دینا چاہئے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس تجویز پر غور کرنے کیلئے آئندہ ہفتے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں مجسٹریسی نظام بحال کرنے کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے مجسٹریسی نظام بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا
Jan 05, 2014