ترجمان وزیراعلٰی ہاؤس کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے غم میں سالگرہ کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے قرآن خوانی کی جائے گی جس میں ذوالفقارعلی بھٹو اور سانحہ پشاور کے شہدا کے ایصال ثواب کےلیےدعاکی جائے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپورنےقائد عوام ذوالفقار علی بھٹوشہید کی ستاسی ویں سالگرہ پراپنےپیغام میں کہا ہے کہ بھٹو شہید اگرزندہ ہوتے تو ملک کو دہشتگردی کا سامنا نہ ہوتا اورنہ ہی انتہا پسندی اور فرقہ واریت اس قدر فروغ پاتی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید ایک دوراندیش اور محب وطن سیاستدان تھے۔