پنجاب کے اکثرعلاقوں میں شدید دھند کا راج ہے ، لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ ، اوکاڑہ اور کئی شہروں میں حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی ہے ، دھند کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جس نے صبح تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ شہریوں کو دھند کی وجہ سے آمد و رفت سمیت روز مرہ معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، موٹر وے پولیس نے شہریوں کو آمد و رفت کے حوالے سے شدید احتیاط اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ادھر
محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے، گلگت بلتستان میں ایک دومقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار رہنے کا امکان ہےآج سب سےکم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سکردو، ہنزہ، گوپس میں منفی چھ، قلات منفی پانچ، مالم جبہ منفی چار، راولا کوٹ، استور منفی تین دیر، دروش، گلگت منفی دو اور ژوب میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
پنجاب کے اکثرعلاقوں میں شدید دھند کا راج ہےمحکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا
Jan 05, 2015 | 17:46