کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی نے بھارتی جنتا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا ریاستی انتخابات میں محبوبہ مفتی کی پارٹی کو اٹھائیس جبکہ بی جے پی کو پچیس سیٹیں ملیں تھیں

کشمیر میں ڈھونگی انتخابات کے بعد حکومت بنانےکی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں سب سے زیادہ سیٹیں جیتنےوالی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے والد مفتی محمد سعید نےکشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل  محبوبہ مفتی نے بھی بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا عندیہ دیا تھا  خیال رہے کہ جموں وکشمیر کے حالیہ اسمبلی الیکشن میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی۔ اور پی ڈی پی اٹھائیس سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھری ہے۔ بی جے پی پچیس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جب کہ  نیشنل کانفرنس کو پندرہ اور کانگریس کو بارہ سیٹیں ملی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن