اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کی درخواست پردورکنی بنچ تشکیل دے دیا،بینچ منگل کوسماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔ بینچ منگل کوایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا،جس میں ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ٹرائل کورٹ سے ضمانت منظوری کے فیصلےکو کاالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹرز اظہر چودھری اورابوذر پیرزادہ کی جانب سےہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نےملزم کی ضمانت منظورکرتے وقت شواہد کونظرانداز کیا۔ پراسیکیوٹرزکودھمکیاں مل رہی ہیں ،گواہوں کو بھی تحفظ حاصل نہیں۔ضمانت منسوخ نہ کی گئی تو ملزم استغاثہ کے ثبوتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نےاٹھارہ دسمبرکوملزم کی ضمانت منظور کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن