ملنگ دریا کو بلند ترین چوٹی سر کرنیوالے افغان شہری کا اعزاز حاصل ہے

لندن (بی بی سی) ملنگ دریا افغانستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اور مہم جو ہیں۔ انہوں نے اپنا بچپن کٹھن حالات میں گزارا۔ انھوں نے اپنی منفرد شناخت قائم کی۔انہیں افغانستان کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے افغان شہری ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسلام آباد میں انہوں نے بی بی سی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ’میں ایک سفری دستاویزی فلم سیریز 'واکنگ دی ہمالیاز' کا حصہ ہوں۔ فلم تیار ہوچکی ہے اور اب مجھے یہ فلم دکھانے کے لیے لندن بلایا جارہا ہے۔ افغانستان میں ویزا کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے لہٰذا مجھ سے کہا گیا کہ میں اسلام آباد آکر ویزا حاصل کروں اسی لیے میں یہاں آیا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...