اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ تحریک انصاف کے رہنما محمد زبیر نے اقبال محمد علی کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز عدالت نے درخواست کی سماعت کے بعد عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی۔