چین کے بازارِ حصص میں مندا، کاروباری سرگرمیاں معطل

Jan 05, 2016

بیجنگ (بی بی سی )چین کے بازارِ حصص میں ڈرامائی انداز میں تیزی سے گراؤٹ کے بعد شیئرز کی خریدو فروخت کا عمل روک دیا گیا ہے۔بلیو چپ 300 انڈیکس میں سات فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ شنگھائی کے انڈیکس میں 6.9 فیصد گراؤٹ آئی۔زیادہ تر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت کرنے والے شینزین حصص بازار میں سب سے زیادہ کمی آئی اور یہ 8 فیصد تک گر گئی۔پیر کو بازارِ حصص میں کاروبار کے آغاز پر ہی شیئرز کی قدر کی پانچ فیصد کمی کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو پندرہ منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔تاہم پندرہ منٹ کے بعد دوبارہ کاروبار کا دوبارہ آغاز ہوا تو شیئرز کی گراؤٹ میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ٹریڈنگ کے نگراں ادارے کو وقت سے پہلے سٹاکس کی ٹریڈنگ کو ختم کرنا پڑا۔چین میں بازارِ حصص کے نئے قواعد و ضوابط کے تحت مارکیٹ میں 7 فیصد کمی کے بعد حصص کی خریدو فروخت کے عمل کو معطل کر دیا جاتا ہے۔یہ اقدام گذشتہ برس دسمبر کے ابتدا میں مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں نافذ کیے گئے اور ان پر عمل درآمد پیر چار جنوری سے ہوا ہے۔پیر کو بازارِ حصص میں مندی کی ایک وجہ مینوفیکچرنگ شعبے کے ایک سروے کی وجہ سے ہوا ۔

مزیدخبریں