ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے امن معاہدے کیلئے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سال نو کے موقع پر اپنی اولین پریس کانفرنس میں وزیراعظم شینزو ایبے کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی اور متنازع علاقوں پر امن معاہدے کیلئے ان کا ولادی میر پیوٹن سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن اور انہوں نے اس بات پر اتفاق رائے کیا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے 70 سال مکمل ہونے کے بعد بھی دونوں ممالک امن معاہدہ نہیں کر پائے ہیں۔