ترکی میں آپریشن فائرنگ کے واقعات :2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد مارے گئے

Jan 05, 2016

دیار بکیر(رائٹرز) ترکی جنوب مشرقی علاقے دیار بیکر اورمضافاتی علاقوں سے کرد باغیوں کے خاتمہ کے لئے آپریشن جاری ہے جس کے دوران2شہری اور 2سکیورٹی اہلکار مارے گئے دیگر واقعات میں 3افراد لقمہ اجل بن گئے۔مرنیوالوں میں ایک فوجی اور دوسرا پولیس اہلکار شامل ہیں، یاد رہے 3دہائیوں سے کردوں کے خلاف فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اس آپریشن میں اس وقت شدت آ گئی جب جولائی میں امن مذاکرا ت ختم کر دیئے گئے۔ صدر طیب اردگان نے کہا تھا کارروائی کسی صورت نہیں رکے گی۔ 2015ء کے دوران 3ہزار سے زائد کرد جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ادھر دو روز قبل مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 3بچے جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔شہر سر میں سپیشل پولیس یونٹ کے سر براہ کے سر میں گولی مار دی گئی ،قصبہ سیلوپی میں مسلح افراد نے جوڑے کو قتل اور دیگر افراد زخمی کر دیئے تھے۔

مزیدخبریں