کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) احتساب عدالت کے حکم پر پیپلزپارٹی کے رہنما سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا نیب کی تحویل میں ماہر نفسیات نے نفسیاتی معائنہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں ماہر نفسیات پروفیسر ہارون احمد نے ڈاکٹر عاصم کو نفسیاتی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ان میں خودکشی کے جذبات بھی پائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ رپورٹ احتساب عدالت کے جج اور نیب کو بھیج دی گئی ہے اور ریمانڈ پورا ہونے پر ڈاکٹر عاصم کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔