لاہور سمیت کئی شہروں میں ہلکی بارش بالائی علاقوں میں برفباری جاری

لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ نمائندگان+ ایجنسیاں) لاہور سمیت کئی شہروں میں گزشتہ روز بوندا باندی اور بارش ہوئی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے‘ برفباری سے چترال پشاور روڈ ٹریفک کےلئے بند ہوگیا، ضلع غذر کے بالائی علاقوں کے زمینی رابطے بھی منقطع ہو گئے۔ چترال میں لواری ٹاپ اور پہاڑی علاقوں میں رات سے برفباری جاری ہے جس کے باعث چترال پشاور روڈ ٹریفک کےلئے بند ہوگیا۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہورہی ہے، ٹریفک بند ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے، علاقے میں خوراک اور ادویات کا حصول بھی مشکل ہو گیا۔ غذرکے پہاڑوں اور گاہکوچ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ برفباری سے شندور ٹاپ بارست سمیت دیگر علاقوں کا غذر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبرپی کے فاٹا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ 8 جنوری کو ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو بلوچستان، کے پی کے، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درمیانی بارش اور برف باری کا باعث بنے گا۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں ہونیوالی بوندا باندی کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، کئی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ دن بھر آسمان گہرے بادلوں سے ڈھکا رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگارخصوصی کے مطابق شہر اور گردونواح میں بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف حصوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے خشک سردی کی لہر میں معمولی کمی کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ کالام 07 انچ جبکہ سکردو 02 اور ہنزہ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم پیر کی رات مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔
بوندا باندی/ بارش

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...