تاجروں کیلئے پیکج اور حکومتی پالیسیاں لائق تحسین ہیں:میاں زاہد حسین

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم و آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے تاجر برادری کو دیئے جانے والے پیکج کو خوش آئند قرار دیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تاجر برادری ملک کو بحران کی کیفیت میں تنہا نہیں چھوڑے گی، تاجر برادری نے ملک کی تعمیری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہمیشہ لبیک کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف بجٹ خسارے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی بلکہ اس سے ٹیکس نیٹ میں بھی اضافہ ہو گا اور اس کے نتیجے میں 70 ارب ڈالر کی غیر دستاویزی اکانومی میں کمی واقع ہو گی اور دستاویزی معاشی نظام میں اضافہ ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ، معلومات کی یکساں فراہمی اور تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ جزوی معاشی نظام کے انخلا سے ہی ممکن ہو سکے گا جبکہ نقد اکانومی کرپشن کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر دستاویزی معاشی نظام کی وجہ سے محصولات میں ہونے والا خسارہ ایمان داری سے ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں سے پورا کیا جاتا ہے جو صریحاََ زیادتی ہے اور ٹیکس نیٹ کے اضافے میں اصل دشواری کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیز قابل تحسین ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...