اسلام آباد ائرپورٹ پر کھڑے ناکارہ جہاز سے طیاروں کو پارکنگ میں مشکلات

لاہور ( خبر نگار)انجن نکالے جانے سے قوت پرواز کھو بیٹھنے والی پی آئی اے کی ائیر بس اے 310 پندرہ روز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھڑی ہے ، اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کی جگہ کم پڑجانے کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور قومی ائیر لائن کی انتظامیہ کے درمیان جہاز کو فوری طور پر ہٹانے کا تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت قومی ائیر لائن کے فلیٹ میں 8 ائیر بس اے 310 طیارے موجود ہیں جن میں سے اس طیارے کے ناکارہ ہونے کے بعد صرف 4 طیارے آپریشنل رہ گئے ۔ پی آئی اے حکام نے مذکورہ ائیر بس کا انجن نکال کر باقی 4 طیاروں کے انجن کے سپئیر پارٹس کیلئے استعمال کر لیا اوراس طیارے کو گزشتہ 15 روز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھڑا کر رکھا ہے ۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیاروں کو پارک کرنے کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے بھی کئی پروازوں کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے لاہور ائیرپورٹ کی جانب منتقل کر دیا تھا ۔ اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ائیر لائن کے اعلی حکام کوفوری طور پر اس طیارے کوہٹانے کا مطالبہ کیا لیکن پی آئی اے کیلئے بغیر انجن کے اس طیارے کو ہٹانا ممکن نہیںرہا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...