لاہور (سپیشل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ چوبرجی لاہور کا ماہانہ اجلاس جامع مسجد پی اینڈ ٹی کالونی ملتان روڈ لاہورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا قاری عبدالعزیز، مفتی نجم، مفتی ظہیر الحسن، مفتی محمد عبدللہ، قاری محمد صدیق توحیدی، مولانا ضیاء الرحمن، قاری فریدالحق، بھائی محمد انس، حافظ محمد زبیر، محمد حمزہ سمیت عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ختم نبوت کورس برائے خواتین منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس، ختم نبوت کورس برائے خواتین منعقد کرانے کا فیصلہ
Jan 05, 2016