کاروباری طبقہ کالے دھن کا حامی نہیں پورا ٹیکس دیتا ہے: ملک طاہر جاوید

Jan 05, 2016

لاہور (کامرس رپورٹر) ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ بالعموم محب وطن کاروباری طبقہ ٹیکس کی ادائیگی میں لیت و لعل سے کام نہیں لیتا ۔ معاشرے کے تمام طبقات سے زیادہ اور بر وقت ٹیکس دیتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریگولر ٹیکس کی بر وقت ادائیگی کے علاوہ ملک و قوم پرجب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے کاروباری طبقہ بساط سے بڑھ کر مدد کرتا ہے ۔ انہوں نے نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے تمام طبقات میں چند کالی بھیڑیں موجود رہتی ہیں جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں پہلو تہی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ کالا دھن رکھنے کا حامی نہیں ہے صاف صاف کاروبار کرتا اور پورا ٹیکس دیتا ہے ۔

مزیدخبریں