لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ایمپلائز پریم یونین کا تعزیتی اجلاس پریم یونین کے مرکزی آفس میں صدر پریم یونین حافظ سلمان بٹ کی صدارت میں ہوا پریم یونین کے مرکزی سینئر نائب صدر شیخ محمد انور، ہیڈ کوارٹر ڈویژن کے صدر صوفی رمضان باوا، چوہدری ظفر، عبدالقیوم اعوان، طارق نیاز، قاضی عبدالودود، چوہدری محمودالاحد سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس اجلاس میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی کی والدہ ، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمد کی والدہ ، سابق ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل رانا ابرار کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔