لاہور(کامرس رپورٹر) میاں رحمان عزیز نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین اور سیدمحمد عاصم نے نائب صدر(ایف پی سی سی آئی) کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم اور نائب صدر حمید اختر چڈھا سبکدوش ہوگے۔ریجنل آفس میں تقریب میں فیڈریشن کے سینئر رہنما اورتاجر برداری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ مجھے نو منتخب عہداروں پر بھر پور اعتماد ہے اور امید ہے کہ یہ بزنس کمیونٹی کو در پیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کرے گئے۔ تقریب میں میاں عزیز الرحمن چن،وقار احمد میاں،لاہور چیمبر کے سابق صدر اعجاز اے ممتاز،ریاض الدین شیخ،پیر سید ناظم حسین شاہ،شاہ رخ جمال،ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ،میاں زاہد جاوید اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔