آئی ایم ایف سے دسواں مذاکراتی دور ، وزیر خزانہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

اسلام آباد (آن لائن) آئی ایم ایف سے دسویں مذاکراتی دور کیلئے جائزہ اجلاس بلا یا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا سیکرٹری خزانہ کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فنڈ پروگرام کے حوالے سے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا اور پاکستان کی مالی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے محصولات کے حصول کے حوالے سے مالی سال کے دوسری سہ ماہی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی گزشتہ اڑھائی سال میں مثبت رہی ہے اور معیشت کو مزید بہتری کی طرف گامزن کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے مابین رواں مذاکراتی دور 26 جنوری کو شروع ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن