لاہور(خصوصی رپورٹر) ”پاک چین اقتصادی راہداری کے معاشی و معاشرتی اثرات“کے موضوع پر شوریٰ ہمدرد لاہور کا اجلاس بدھ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے ہمدرد مرکز غازی علم دین شہید(لٹن) روڈ پر منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ایس ایم ظفر ، ڈاکٹر رفیق احمد، بشریٰ رحمن ،پروفیسر خالد محمود عطاء،ابصار عبدالعلی ،احمد اویس ،قیوم نظامی،جنرل(ر) راحت لطیف، میجر (ر) خالد نصر، ڈاکٹر اے آر چوہدری ، پروفیسر میاں محمد اکرم، لیفٹینٹ جنرل (ر) پروفیسر ایم افضل نجیب، برگیڈیر(ر) حامد سعید اختر ،برگیڈیئر(ر) اشفاق احمد ، ادیب جاویدانی، چوہدری بشیر احمد،پروفیسر غزالہ اسماعیل، شائستہ ایس حسن، رانا امیر احمد خان ، سید احمد حسن اور دیگر شرکت کریں گے۔
پاکستان چین اقتصادی راہداری کے معاشی و معاشرتی اثرات شوریٰ ہمدرد کا اجلاس کل ہو گا
Jan 05, 2016