نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کیلئے راضی کرنے اورمنگنی کی انگوٹھی پہنانے کیلئے آبشار کا رخ کیا۔ لڑکی نے جیسے ہی نوجوان کے ہاتھ سے انگوٹھی لے کر اسے دیکھنا چاہا، انگوٹھی پانی میں گر گئی اور کئی گھنٹے ڈھونڈنے کے باوجود بھی نہ مل سکی۔