فیتے کاٹنے کا شوق نہیں،جس ہسپتال میں صفائی نہ ہوگی انتظامیہ سے کراﺅں گا: وزیراعلیٰ سندھ

Jan 05, 2017

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ دفتری طوالت سرکاری محکموں کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے‘ لہٰذا اس رویہ کو تبدیل ہونا چاہیے ورنہ غیر ذمہ دار ملازمین کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اسی رینک میں رہیں۔ انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے گزشتہ روز چھوڑے گئے ادھورے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ ترقیاتی سکیموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بات بہت تکلیف دہ ہے کہ ایک ہسپتال جس کا ان کے مرحوم والد اس وقت کے وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ نے اپنے دورہ حکومت میں گڈاپ میں سنگ بنیاد رکھا تھا وہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے‘ یہ آپ لوگوں کی کارکردگی ہے اور حکومت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے? میں اپنے لوگوں کے سامنے ذمہ دار ہوں اور آپ میرے سامنے ذمہ دار ہو‘ لہذا میں ہر ایک کا روزانہ احتساب کروں گا۔ آپ لوگ سکیموں کی تکمیل میں تاخیر کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی ڈیزائن سے کہا کہ انہوں نے سکیم کی منظوری میں تاخیر کیوں کی تو انہوں نے اپنی دھیمی آواز میں کہا کہ فائل میں چند کاغذات کی مسنگ تھی اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ بے بنیاد بہانہ ہے اور کسی بھی طور پر ناقابل قبول ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب افسران چاہتے ہیں تو سکیم ایک دن میں منظور ہو جاتی ہے۔ ورنہ اہم فائلوں کو ان کی میزوں پر رکھے رکھے مٹی چڑھ جاتی ہے اور یہ بھی یہی کیس ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے محکمہ بہبود آباد ی کو گزشتہ چھ سالوں سے پڑی زنگ آلودہ 64 فیملی پلاننگ کی گاڑیوں کو نیلام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات وزیراعلیٰ ہاﺅس میں محکمہ بہبود آبادی کی ترقیاتی سکیموں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے خاندان کی جمہوریت کیلئے لازوال اور بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان دنیا میں ایٹمی قوت کے ساتھ ایک مضبوط اور جمہوری ملک کے طور پر جان جاتا ہے۔ اے این این کے مطابق مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی ذمے داری ہسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس ہسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کراﺅں گا۔ مجھے صرف پراجیکٹس کے فیتے کاٹنے
وزیراعلیٰ سندھ

مزیدخبریں