ٹورنٹو(آن لائن) لاہور سے ٹورنٹو جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئر فرانس کے طیارے سے ٹکرا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کے طیارے سے جا ٹکرائی جس سے طیاروں کے پروں کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ایئر فرانس کا طیارہ ٹورنٹو کے پیئر سن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل تھری پر کھڑا تھا کہ پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کے دوران اس سے جا ٹکرایا۔ حادثے کے بعد مسافر وں کو سامان کے حصو ل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایئر پورٹ پرفلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔کراچی سے سٹاف رپورٹر کے مطابق مذکورہ طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے باعث ٹورنٹو سے لاہور آنے والے مسافروں کو پی آئی اے انتظامیہ نے ہوٹل منتقل کردیا جبکہ طیارے کی مرمت کے بعد ان مسافروں کو لاہور لایا جائے گا۔
طیارہ حادثہ