فواد چودھری کی اکیلے صحافیوں سے گفتگو پر سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق کا اظہار ناراضی

Jan 05, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت میں وقفہ کے دوران پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کی اکیلے میڈیا سے گفتگو پر پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے ناراضی کا اظہار کردےا۔ جب 11 بجے سپریم کورٹ میں وقفہ ہوا تو پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری اور فرخ حبیب گفتگو کے لئے سپریم کورٹ کے باہر آئے اور نعیم الحق کے آنے کا انتظار کئے بغیر صحافےوں سے بات چےت شروع کر دی۔ نعیم الحق کچھ دےر بعد میں وہاں آ کر پیچھے کھڑے ہو گئے اور جب فواد چوہدری بات چےت کر کے واپس آئے تو نعیم الحق نے ان سے کہا کہ کافی دیر سے کھڑا ہوں میرا انتظار تو کر لیتے۔ اتنی کیا جلدی تھی اس دوران پی ٹی آئی وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے معاملہ رفع دفع کروا دےا۔
فوادچودھری

مزیدخبریں