راولپنڈی(این این آئی) پاکستان اور بحرین نے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دور ان باہمی دلچسپی سے متعلق امورزیر غور لائے گئے ۔فریقین نے دونوں مالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کااعادہ کیا ۔
جنرل زبیر محمود حیات سے بحرین کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Jan 05, 2017