اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام امریکی سفیر جوناتھن سپرٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات میں اضافہ پر بات چیت کی گئی۔ قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی حالات اور معاشی انڈی کیٹرز کی بہتری سے امریکہ کے سرمایہ کاروں میں اعتماد میں اضافہ ہوا۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ خالد محمود خارجہ اور دولت مشترکہ امور کے شیڈووز پر بھی ہیں۔ برطانوی رکن نے کہا کہ برطانیہ مختلف ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے سرمایہ کاری کے مواقع کو دیکھ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...