چین: سرکاری ملازم نے میٹنگ کے دوران میئر اور پارٹی سیکرٹری کو گولی مارکر خودکشی کرلی

بیجنگ (اے ایف پی) چینی صوبے سی چوان کے شہر پنسزی ہوا میں دفتری میٹنگ کے دوران 54 سالہ چن زونگشو نامی سرکاری ملازم نے میئر اور پارٹی سیکرٹری کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ سرکاری ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق لینڈ بیورو میں اجلاس کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ملزم نے پارٹی کے ضلعی صدر اور شہر کے میئر لی جیانگ اور پارٹی سیکرٹری کو گولی مارکر فرار ہو گیا۔ بعدازاں ملزم کی نعش عمارت کی دوسری منزل سے مل گئی۔ میڈیا کے مطابق میئر اور پارٹی سیکرٹری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن