روس نے حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کامعاملہ روک دیا

Jan 05, 2017

ماسکو/کابل(این این آئی)روس نے حزب اسلامی کے سربراہ اور سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ فہرست سے نکالنے کے معاملے کو بلاک کردیا۔افغان میڈیاکے مطابق روس نے حزب الاسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کے عمل کو بلاک کردیا ہے۔ترجمان حزب الاسلامی نے افغان حکومت پر زور دے کہ وہ غیرملکی حکومتوں اور اقوام متحدہ پر گلبدین حکمت یارکا نام پابندیوں کی فہرست سے نکالنے پر زوردے۔یاد رہے کہ گلبدین حکمت یار افغان جہاد کے دوران اسکے صف اول کے رہنمائوں میں سے تھے، بعض ازاں وہ ایران چلے گئے تھے، جہاں طویل عرصے تک جلاوطنی کے بعد وہ اب افغانستان میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں