ہائیکورٹ نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے تحت کرنے کیخلاف درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نیپرا، اوگرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے خلاف دائر درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیپرا، پیپرا، اوگرا، پی ٹی اے اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کو وزارتوں کے ماتحت کر دیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بغیر خود مختار اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ کی منظوری کے بغیر اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...