نارنگ: ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے، علامہ اقبال ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی

Jan 05, 2017

نارنگ منڈی( نامہ نگار) ٹوٹا ٹریک دیکھ کر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا لئے، علامہ اقبال ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نارنگ منڈی کے نواحی چک لدھیکے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر اسرار طور پر ٹوٹا ہوا پایا گیا جسے راہگیروں نے دیکھ لیا اس دوران علامہ اقبال ایکسپریس آتی دکھائی دی تو لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ریلوے ٹریک کے درمیان کھڑے ہو کر ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا جس پر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگا کر ٹرین کو روک لیا۔

مزیدخبریں