اسلام آباد (آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی چوتھی برسی کل جمعہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں تعزیتی ریفرنسز، کانفرنسز، مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ،جس میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔