تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر پالیسیاں کامیاب نہیں ہوسکتیں: منظورالحق

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کے نو منتخب ریجنل چیئرمین و نائب صدر منظور الحق ملک اور نائب صدر حاجی عطاء الرحمن ریجنل آفس کا چارج سنبھال لیا،نومنتخب عہداداروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ہوئی۔ ٹی ڈیپ کے چیئرمین ایس ایم منیر نے کہا 2017 پاکستان کے حق میں بہت بہتر ہوگادنیا بھر میں کساد بازاری کی وجہ سے ایکسپورٹ میں کمی ہوئی ہے ۔نومبر میں ہماری ایکسپورٹ میں 6فیصد اضافہ ہو ا ہے۔ نومنتخب ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک پریس کانفرنس میںرواں سال کا روڈ میپ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 19 ٹریڈ چیمبرز ہیں ہم فروری میں پنجاب کے ہر ضلع سے متعلق اور چیمبرز کے مسائل بارے ڈیٹا تیار کرینگے تاکہ ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔ فیڈریشن چیمبر کا کام چیمبرز،ایسوسی ایشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔گورنمنٹ کو بھی سوچنا ہو گا کہ کاروباری برادری کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسیز کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ای پیپر دی نیشن