ملکہ برطانیہ کو مشکوک سمجھ کر شاہی گارڈ کی گولی مارنے کی کوشش

ملکہ برطانیہ الزبتھ گولی لگنے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ اپنے محل بکنگھم پیلس کے باغ میں رات کو 3 بجے چہل قدمی کررہی تھیں کہ ان کے گارڈ نے مشکوک سمجھ کر گولی چلانی چاہی تاہم جب اس نے ملکہ کو دیکھا تو رک گیا۔گارڈ نے ملکہ کو کہا کہ اگر مجھے پتہ نہ چلتا تو میں گولی چلانے ہی والا تھا۔ غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق ملکہ بر طانیہ نے گارڈ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں سب ٹھیک ہے۔ ”اگلی مرتبہ میں آنے سے پہلے اطلاع کروں گی۔

ای پیپر دی نیشن