پولٹری فیڈ کے حوالے سے گمراہ کن بیان پر سرکاری افسر کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

Jan 05, 2018

لاہور(کامر س رپورٹر) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے فیڈ کی تیاری سے متعلق سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے بے بنیاد بیان دینے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طاہر کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ سرکاری افسر کی معلومات گمراہ کن ہیںان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے پولٹری انڈسٹری کی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ صارفین کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا ہے، چیئرمین پی پی اے ڈاکٹر محمد اسلم نے کہا کہ پولٹری فیڈ کی تیاری میں ’’سٹیرائیڈز‘‘ کے استعمال کی بات انتہائی مضحکہ خیز اور لا علمی پر مبنی ہے، حقیقت یہ ہے کہاکستان کی فیڈ ملیں عالمی معیارکی فیڈتیار کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں