کراچی :بلاول ہائوس جانے کی کوشش اساتذہ پر پولیس کا لاٹھی چارج شیلنگ متعدد گرفتار

کراچی(سٹاف رپورٹر+آئی این پی) پریس کلب پر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی بلاول ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔ واضح رہے کہ کراچی کے پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کو گیارھواں دن ہے۔ جمعرات کو مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں روکا۔ پولیس کی جانب سے اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ پولیس نے پریس کلب کے سامنے کی سڑک بھی دونوں اطراف سے بند کردی۔ دوسری جانبوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ پر پولیس تشدد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور صوبائی وزیر داخلہ کو پولیس کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی نے وزیر داخلہ سے اساتذہ پر پولیس تشدد کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ہم نے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کرکے انکے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں پھر بھی احتجاج سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹائم سکیل کا مطالبہ مان لیا ہے این ٹی ایس سندھ اور اقرا یونیورسٹی کے اساتذہ کو ریگیولر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے اصولی طور پر احتجاج ختم ہوجانا چاہیے تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...