سپریم کورٹ نے ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے نواز شریف کی متفرق درخواست بھی مسترد کر دی

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں زیرسماعت 3 الگ الگ ریفرنسز کو یکجا کرنے کیلئے دائر نئی متفرق درخواست بھی مسترد کر دی ہے، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نے اس سے قبل بھی نیب کی جانب سے پانامہ کیس سے متعلق عدالتی حکم کی روشنی میں ان کے اور ان کے بچوںکیخلاف دائر بد عنوانی کے تین مختلف ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایک جیسے الزامات کے حوالے سے ایک سے زائد ریفرنسز دائر کرنا غیر آئینی اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تینوں ریفرنسز کو الگ الگ چلانے کے بجائے ان کو یکجا کرنے کا حکم جاری کیا جائے تاہم رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ درخواست گزار چاہیں تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں، جس کے خلاف سابق وزیراعظم نے ان چیمبر اپیل دائر کی تھی، جس کی سماعت 16 نومبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میںکی اور دلائل سننے کے بعد اپیل کو خارج کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ نظر ثانی کی درخواست خارج ہونے کے بعد درخواست گزار اس قسم کی استدعا نہیں کرسکتے، جس پردرخواست گزار نے اس عدالتی حکم کیخلاف ایک نئی متفرق درخواست دائر کی تھی، گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے سابق وزیراعظم کی نئی درخواست بھی خارج کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...