واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا۔ ٹویٹ نے سب کو سوچنے پر مجبور کیاکہ اس کی ضرورت ہی کیا تھی اگر ٹرمپ کی ٹوئٹس کا ریکارڈ رکھا جائے تو لگتا یہی ہے کہ امریکی صدر ہمیشہ کی طرح بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر وار کر گئے۔ ٹویٹ سے امریکی پالیسیوں کو ہی دھچکا لگے گا جیسے ان کے شمالی کوریا کے لیڈر پر بچگانہ حملے سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہوئے۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا کہ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا، ایڈیٹوریل میں لکھا گیا کہ اگر ٹرمپ کی ٹوئٹس کا ریکارڈ رکھا جائے تو لگتا یہی ہے کہ امریکی صدر ہمیشہ کی طرح بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر وار کر گئے۔ اداریے کے مطابق امریکی صدر کی ٹوئٹ سے چند دن قبل ہی جب امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف لوٹل سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم پاکستان سے بات چیت کے مرحلے میں ہیں اور کسی قسم کی عوامی پیغام رسائی سے اجتناب کیا جائے گا۔
ٹرمپ کی ٹویٹ کا مقصد خارجہ پالیسی کی دھجیاں اڑانا تھا، بغیر سوچے سمجھے وار ہے: امریکی اخبار
Jan 05, 2018