یورا گوئے کی معروف ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور( اسپورٹس رپورٹر ) دنیاکا ٹاپ فٹ بال کلب اتھیلٹیکو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس بات کا اعلان لاہور میں فہد خان ، نقی چودھری ، عمر بدیع الزمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ فہد خان نے کہا کہ دو سال سے فٹ بال فیڈریشن پر اجارہ داری کا جو تنازعہ چل رہا ہے اس کے باعث نہ ہماری ٹیمیں بیرون ملک جا رہی ہیں اور نہ ہی وہاں سے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں جس سے لوگوں کے روزگار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گروپ بندی کے باعث امپائر ریفری اور ٹیکنیکل سپورٹ دینے والے افراد بھی بے روزگار ہوئے ہیں اس لیے ہم نے ایک پرائیویٹ کمپنی بنا کر انٹر نیشنل فٹ بالرز کو باہر سے بلانیکا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے۔لیے ہم نے دنیا کے بڑے کلب ایتھلیٹکو پینرل کلب کو پاکستان بلایا ہے، جس کے تحت اپریل میں تین میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے دو میچز کراچی میں ہوں گے تیسرا میچ لاہور اور ملتان میں سے کسی ایک شہر میں کرائیں گے اس کے لیے مارکیٹینگ کے ساتھ مشورہ کیا جارہا ہے اس کے بعد مئی میں ہماری ٹیم یورا گوئیے جائے گی جس کے لیے ٹیم سلیکشن پاکستان کے نو شہروں سے کی جائے گی چالیس کھلاڑیوں کاٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا جس کے بعد کراچی میں۔کیمپ لگایا جائے گا اور 22 فائنل کھلاڑیوں کی ٹیم بنائی جائے گی جو پاکستان اور ساوتھ امریکہ میںمیچ کھیلے گی۔

ای پیپر دی نیشن