ٹرمپ کا بیٹا غداری کا مرتکب ہوا سابق مشیرسٹیو بینن کا انکشاف

واشنگٹن (این این آئی)2016 کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کا بیٹا روسیوں سے ملاقات کر کے غداری کا مرتکب ہوا۔ ٹرمپ کے سابق مشیرسٹیو بینن نے مائیکل وولف کی کتاب میں دھماکا دار انکشافات کر دیئے جس کے رد عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹیو بینن اپنے حواس کھو بیٹھا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے آخری تین مہینوں کے چیف ایگزیکٹو سٹیو بینن نے مائیکل وولف کی کتاب میں کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کے بیٹے، داماد اور مہم کے سربراہ نے روسی وکیل سے ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کی تھی۔ ٹرمپ کا بیٹا روسی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر کے غداری کا مرتکب ہوا۔ ملاقات کرانے والے نے ہلیری کلنٹن کے خلاف دستاویز فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سٹوبینن کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ مبینہ خفیہ معاہدے کے خلاف تحقیقات میں منی لانڈرنگ پر فوکس کیا جائے گا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سٹیو بینن اپنے حواس کھو بیٹھا ہے اور وہ میڈیا کو غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن