لوئردیر، دسمبر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم پھر شروع‘87 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Jan 05, 2018

پشاور(صباح نیوز)دسمبر کے وسط میں لوئر دیر میں معطل کی جانے والی انسداد پولیو مہم ایک بار پھر شروع ہو گئی۔معطل کی جانے والی مہم کے دوران رہ جانے والے87 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران 2 لاکھ 32 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف تھا۔ضلع دیر کی انتظامیہ نے علاقے میں جاری پولیو مہم گزشتہ سال 18دسمبر کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دی تھی۔

مزیدخبریں