وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین ، مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

Jan 05, 2018

واشنگٹن (این این آئی) امریکی حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے ملازمین اور وہاں آنیوالے مہمانوں پرذاتی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے لہٰذا آئندہ ہفتے سے وائٹ ہاؤس کے ملازمین اور مہمانوں کو ’ویسٹ ونگ‘ میں ذاتی موبائل فونز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں