شام :بمباری 30 شہری جاں بحق :باغیوں نے 7 روسی لڑاکا طیارے تباہ کردئیے میڈیا:ماسکو کی ترید

دمشق+ ماسکو(صباح نیوز+ این این آئی) شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں کئی افراد منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کی طرف سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا رہا ہے۔ مشرقی علاقے مسرابا میں کی یہ علاقہ باغیوں کے زیر قبضہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں اور روسی طیاروں نے اسی گنجان آباد علاقے میں فضائی حملے کیے ہیں۔انسانی حقوق کے نگراں ادارے المرصد کا کہنا ہے شہری مارے گئے ادھر
ماسکو (این این آئی) شام میں فضائی اڈے حمیمیم پر باغیوں کی گولہ باری سے روس کے 7 جنگی طیارے اور اسلحہ ڈپو تباہ عملے کے دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے، روسی اخبار کو کولر سنٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا، سکھوئی 24 بمبار ، دو سکھوئی 35 S لڑاکا جبکہ ایک AN-72 ٹرانسپورٹ طیارہ شامل ہیں فوجی سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے، ادھر ترجمان روسی وزارت دفاع نے تردید کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن