لاہور (وقائع نگار) تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا فیکٹر 7، فیکٹر 8، فیکٹر 9 اور خون کے سرخ خلیات کے کینسر جیسی خون کی موذی بیماریوں کی بروقت تشخیص سے ان موذی بیماریوں میں مبتلا مریض بچوں کو امراض سے بچایا جا سکتا ہے۔ ان بیماریوں کا ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں بہترین علاج موجود ہے اور آج کی جدید دنیا میں اس طریقہ علاج کو کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سحر ویلفئر فاؤنڈیشن کے سربراہ ہومیو ڈاکٹر غلام یٰسین نے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔