ممبئی (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) بھارت کے شہر ممبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری ایسٹ کی بوہری کالونی میں واقع تین منزلہ عمارت میں رات تقریباً ڈیڑھ بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حکام کے مطابق واقعے میں دو بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 4جھلس گئے، تاہم اْن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔