جامعات میں وی سی کی تعیناتی کے طریقہ کار پرنظرثانی کی جائے: فپواسا

Jan 05, 2018

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ کااجلاس پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت (فپواسہ) صوبہ پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹرجاوید احمد بہاء الدین زکریا یونیورسٹی نے کی اجلاس میں صوبہ بھر کی جامعات کے اساتذہ کو درپیش مسائل سمیت تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلاً بحث کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں صوبہ کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لئے وضع کردہ طریق کار پر اعتراضات اٹھائے ہوئے اراکین نے پنجاب حکومت باالخصوص وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے نظرثانی کا مطالبہ کیا اور اس میں پروفیسر رینک کا کم از کم دس سال کے تجربہ کو لازمی قرار دیا جائے اجلاس میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز باالخصوص سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی اساتذہ مخالف پالیسی اور یونیورسٹی میں بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی سرپرستی پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ اجلاس میں جو دیگر امور زیربحث آئے ان میںTTS فیکلٹی کی بروقت پروسسنگ اور IPFP کی سیٹوں کا اشتہار گریڈ 22 کے پروفیسر کی تعیناتی شامل ہیں اجلاس میں فپواسہ (سنٹرل) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے خصوصی شرکت کی اور سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش کردہ مطالبات جس میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال اور 75 فیصد ٹیکس میں چھوٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں