نواز شریف سکیورٹی رسک، شہباز شریف سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں: عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ 16 سال کی افغان جنگ میں ناکام ہوا‘ اب پاکستان پر ملبہ ڈال رہا ہے، ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم نے قربانیاں دیں لیکن امریکہ بُرا بھلا کہہ رہا ہے۔ امریکہ جو کچھ کر رہا ہے‘ اس کا ذمہ دار ملک کا سیاسی اشرافیہ ہے۔ انہوں نے یہاں اسلام آباد  میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے لیڈر خود ہی ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا پنجاب میں گورنر راج کے دوران شہباز شریف نے امریکی حکام سے کہا، حکومت بحال کرا دو، شہباز شریف نے امریکی حکام سے کہا، پاکستانی شلوار قمیض پہنتا ہے، میں آپ کی طرح سوٹ پہنتا ہوں۔ عمران خان نے مزید کہا نوازشریف نے امریکیوں سے کہا "میں آپ کا بیسٹ فرینڈ" ہوں، ظاہر ہوگیا ختم نبوت شق میں ردوبدل کس کو خوش کرنے کیلئے کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا فضل الرحمان نے امریکی سفیر سے ووٹ بیچنے کی بات کی، سیاسی ایلیٹ نے ہماری عزت نفس کو ختم کر دیا، ہم اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے امریکہ کو بتائیں گے، ہم عزت دار قوم ہیں۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا انتخابات شفاف نہیں ہوتے، وزیر خارجہ امریکہ میں کہتے ہیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا افغانستان کا امن سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ ہم نے امریکیوں کے کہنے پر اپنے قبائلی علاقے تباہ کر دیئے۔ نوازشریف ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہیں۔ امریکہ 25 ارب روپے کے لئے ذلیل کررہا ہے، اسحاق ڈارکے بیٹے کے 2 ٹاور25 ارب کے ہیں، نواز شریف تین سو ارب ملک سے باہر لے گئے۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے عمران خان نے وکی لیکس کا حوالہ دے کر کہا شریف برادران نے تیسری باری حاصل کرنے کے لئے امریکہ کی منتیں کیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پاکستان کا سب سے بڑا ڈرامے باز ہے، شریف برادران نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ تیسری باری دلوادیں۔ نواز شریف اور شہبازشریف نے سعودی عرب کو کہا کہ وہ فوج یمن بھیجنا چاہ رہے تھے مگر راحیل شریف نہیں مانے۔ عمران خان نے مزید کہاکہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے انتہا پسند گروپوں کو پالا ہوا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ سابق ائرچیف مارشل اصغر خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان ایماندار، صادق اور امین تھے۔ 'مجھے خوشی ہوئی کہ اصغرخان نے پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کی تھی اور انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کیلئے بڑی جدوجہد کی۔ اصغر خان چاہتے تھے کہ ان کا آئی جے آئی میں بانٹے گئے پیسوں کا کیس سنا جائے۔ یہ پیسے نوازشریف اور دوسری پارٹیوں میں تقسیم کئے گئے تھے۔ پاکستان کی کسی عدالت نے 25سال تک لاڈلے کا کیس نہیں سنا۔ اصغر خان کیس پر پوری طرح پیش رفت کرینگے۔نوائے وقت نیوز کے مطابق عمران نے کہا اس ملک کے ادارے مافیا کے ہاتھوں مفلوج ہیں۔ ایک سیاسی جماعت نے پیسے لے کر بے نظیر بھٹو کے خلاف الیکشن لڑا۔ گوادر سے خیبر تک سب کو پانامہ لیکس کا پتہ چل گیا ہے۔ وکی لیکس میں ہے کہ شریف برادران نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ تیسری باری دلوا دیں۔ شہباز شریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملک کو گندا کر رہے ہیں۔ آپ کے لیڈر فوج کی بدنامی کریں تو دوسروں کے ہاتھ مضبوط ہوں گے۔ حکمران ہی ملک کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفیر جو چیزیں امریکہ کو بھیجتے تھے وہ لیکس ہو گئی ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے 4 مطالبات کئے۔ وکی لیکس میں ہے کہ فضل الرحمن نے امریکی سفیر سے کہا اگر وزیراعظم بنا تو مجھ سے تعلقات اچھے رکھو گے۔ خواجہ آصف واشنگٹن میں ایشیا سوسائٹی میں کہتے ہیں وہ لبرل ہیں، پی ٹی آئی دینی جماعتوں کے ساتھ ہے۔ نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں ہے، امریکہ 25 ارب کیلئے ذلیل کر رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب صدر ایوب کا استقبال امریکی صدر ائرپورٹ پر آ کر کرتا ہے آج انہوں نے ہماری عزت خراب کر کے رکھ دی ہے۔ رمزی یوسف کو امریکہ کے حوالے کر دیا۔ جب کسی ملک سے قرضے لیں گے، بھیک مانگیں گے تو اپنی عزت کھو بیٹھیں گے۔ یہ لوگ پاکستان کے میر جعفر، میر صادق ہیں۔ رمزی یوسف کے وکیل نے عدالت میں کہا پاکستانی پیسے کی خاطر اپنی ماں کو بیچ دیتے ہیں۔ نواز شریف پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں۔ ہو سکتا ہے زرداری سیدھے راستے پر آ گیا ہو، اللہ کسی کو بھی ہدایت دے سکتا ہے۔ ساری قوم کو پتہ ہے کہ لاڈلا کون ہے۔ نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ سازش ہوئی ہے، وہ یہ کہتے ہیں کہ امپائر ان کے ساتھ کیوں نہیں ہیں۔ نواز شریف کی سوچ جارج بش کی طرح ہے۔ شریف برادران کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے کہ کوئی این آر او انہیں بچا سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...