لاہور(نیوزرپورٹر)قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی نریندر مودی سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کا کہا تھا اِس پرپیشرفت ہونی چاہئے ۔ شایدالیکشن کی وجہ سے نریندر مودی نے عمران خان کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا۔ عمران خان نے کرتار پور کوریڈور کا آغاز کر کے محبتوں کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاﺅس میں بھارتی وکلاءکے 32رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایڈووکیٹ پرتاپ سنگھ کی قیادت میں اِن سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو امرتسر اور لاہور کے درمیان دوستی بس سروس کا آغاز کیا ،اِس کے علاوہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے واہگہ بارڈر سے ننکانہ صاحب تک دورویہ سڑک تعمیر کی۔ وکلاءدونوں ممالک میں مو¿ثر حیثیت کے حامل جو خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبتوں اور پیار کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔وفد کے سربراہ ایڈووکیٹ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سے خوشگوار یادیں اور محبتوں کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔پرتاپ سنگھ نے کہا کہ لاہور آکر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہیں۔
پرویزالٰہی