اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں سے پیداوار شروع ہوگئی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اقتصادی راہداری کے تحت سب سے پہلے مکمل ہونے والے منصوبوں میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں اور اس سلسلے میں اب تک300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جاچکی ہے جبکہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے دیگرمنصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔
سی پیک / بجلی
سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں سے پیداوار شروع، 300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل
Jan 05, 2019