راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج نے آرٹلری کور کے کثیرالجہتی لانچ راکٹ سسٹم میں اے 100 راکٹ شامل کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ کو پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے مقامی سطح پر تیار کیا ہے۔ راکٹ 100 کلومیٹر کے فاصلے تک دشمن کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راکٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ راکٹ سسٹم کی شمولیت سے پاک فوج آرٹلری کی استعداد کار بڑھے گی۔ آرمی چیف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو راکٹ کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
آرمی چیف